قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے ممالک کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی

قطر کیساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے والے ممالک میں موریطانیہ بھی شامل ہو گیا ہے ۔

747380
قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے ممالک  کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی

 

قطر کیساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے والے ممالک میں موریطانیہ بھی شامل ہو گیا ہے ۔ 

موریطانیہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ موریطانیہ نے ہمیشہ عرب ممالک کے مفادات  کے سلسلے میں ان کا دفاع کیا ہے۔ قطر نے عرب ممالک کے مشترکہ اصولوں کی مخالفت کی ہے اور ان ممالک  کے امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہےجس سے انسانی بحران پیدا ہوا ہے ۔

سعودی عرب، مصر، بحرین، متحدہ عرب امارات، یمن ،لیبیا اور مالدیپ نے پرسوں قطر کیساتھ ہر طرح کے سفارتی تعلقات کو منقطع کرتے ہوئےاس ملک کے ساتھ  بحری اورفضائی حدود کو بند کر دیا تھا ۔  قطری سفارتکاروں کو ملک ترک کرنے کے لیے 24 گھنٹوں کی  اور قطری شہریوں کو 14 دن کی مہلت دی گئی تھی  ۔

دریں اثناء اردن نے قطر کیساتھ سفارتی تعلقات کو کم سطح پر لانے اور الجزیرہ ٹیلیویژن کے مقامی آفس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ مراکش شامی ہوائی کمپنی نے قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے ممالک کو  براستہ دوحا پروازوں کو روک دیا ہے۔



متعللقہ خبریں