داعش کی جنگ کیے بغیر راکا سے  پالمیرا پس قدمی ، دعویٰ

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے راکا  کو ترک کرتے ہوئے  پالمیرا  کا رخ کیا ہے ۔

743613
داعش کی جنگ کیے بغیر راکا سے  پالمیرا پس قدمی ، دعویٰ

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے  دہشت گرد تنظیم داعش کے جنگ کیے بغیر راکا سے  پالمیرا پس قدمی کرنے کے معاملے میں دہشت گرد تنظیموں پی کے کے ،پی وائے ڈی اور وائے پی جی کیساتھ معاہدے کرنے کے دعووں  کے بارے میں سوالات  کے جواب دئیے ۔

انھوں نے  ماسکو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ پی کے کے ،پی وائے ڈی اور وائے پی جی نے اگرچہ اس معاہدے کے دعووں   کو مسترد کیا ہے  لیکن  روس کی وزارت دفاع نے ان معلومات کی تائید کی ہے   ۔ داعش کے دہشت گردوں نے راکا  کو ترک کرتے ہوئے   پالمیرا   کا رخ کیا ہے ۔   جس کے بعد روسی قوتوں نے دہشت گردوں کے قافلوں پر بمباری   کی ۔  داعش کا خاتمہ ہماار مشروع حق ہے اور  ان کی موجودگی کی خبر ملنے کے بعد ہم  ان پر حملے کریں گے ۔



متعللقہ خبریں