عراق میں دہشت گردی کے حملوں کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق دہشت گردی  کا یہ حملہ  ایک ایسے وقت پر کیا گیا، جب بہت سے شہری افطار کے بعد علاقے کے ایک مشہور آئس کریم پارلر کے باہر جمع تھے

742155
عراق میں دہشت گردی کے حملوں کے نتیجے میں  29 افراد ہلاک

عراق  کے دارالحکومت بغداد  میں ماہ رمضان کے آغاز سے  دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کل رات  سے اب تک  ہونے والے تین مختلف  حملوں میں  29 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  

پولیس کے مطابق دہشت گردی  کا یہ حملہ  ایک ایسے وقت پر کیا گیا، جب بہت سے شہری افطار کے بعد علاقے کے ایک مشہور آئس کریم پارلر کے باہر جمع تھے۔

 طبی ذرائع نے زخمیوں کی تعداد چوبیس بتائی ہے۔ یہ بم ایک کار میں نصب کیا گیا تھا۔ دہشت گرد تنظیم

دہشت   گرد تنظیم  داعشنے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عراقی حکام کے مطابق گاڑی میں نصب بم میں یہ دھماکا بظاہر ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا۔

بغداد میں یہ دہماکے  اور حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ملک میں ماہ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے۔



متعللقہ خبریں