لیبیا: فوجی ائیر بیس پر حملہ 141 افراد ہلاک

قومی مفاہمتی حکومت سے منسلک تھرڈ فورسز کے ملیشیاوں کی طرف سے لیبیا  کی براق الشاتی ائیر بیس پر حملہ ، زیادہ تر فوجیوں پر مشتمل  کُل 141 افراد ہلاک

736197
لیبیا: فوجی ائیر بیس پر حملہ 141 افراد ہلاک

اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم کردہ قومی مفاہمتی حکومت سے منسلک تھرڈ فورسز کے ملیشیاوں کی طرف سے ، لیبیا  کی براق الشاتی ائیر بیس پر ،حملے کے نتیجے میں زیادہ تر فوجیوں پر مشتمل  کُل 141 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

حملہ اس وقت کیا گیا جب فوجی مارچ پاسٹ سے واپس آ رہے تھے اور  غیر مسلح تھے۔

قومی مفاہمتی حکومت نے حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے کسی حملے کا حکم نہیں دیا گیا تھا۔

حملے کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کر دیا گیا ہے اور تھرڈ فورسز کے کمانڈر کی معطلی کا اعلان کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں