ایران: ہم سرحدی دیوار کا خیر مقدم کرتے ہیں

ہم ہر اس اقدام کا خیر مقدم کریں گے کہ جو دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کو زیادہ محفوظ بناتا ہو: بہرام قاسمی

732370
ایران: ہم سرحدی دیوار کا خیر مقدم کرتے ہیں

ایران نے کہا ہے ترکی کے، سکیورٹی مقاصد کے تحت، سرحد پر دیوار کھڑی کرنے پر ہمیں خوشی ہو گی۔

ایران کی وزارت خارجہ  کے ترجمان بہرام قاسمی نے تہران میں منعقدہ پریس کانفرنس   میں کے زیر غور ایران کے ساتھ سرحدی دیوار سے متعلق سوال  کے جواب میں کہا ہے کہ "ہم ہر اس اقدام کا خیر مقدم کریں گے کہ جو دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کو زیادہ محفوظ بناتا ہو"۔

قاسمی نے کہا کہ ہم نے ترک حکام کو اس موضوع سے متعلق معلومات فراہم کر دی ہیں اور یہ دیوار سرحد کے اختتام پر نہیں بلکہ ترکی کی زمین پر ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس موضوع پر زیادہ وسیع شکل میں مذاکرات ہوں گے۔

قاسمی نے کہا کہ سرحد کی سکیورٹی ایران کے لئے بھی اور ترکی کے لئے بھی نہایت اہم موضوع ہے دونوں ملکوں کو اس مقصد کے لئے اقدامات کرنا چاہئیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے وزیر دفاع فکری اشک نے گذشتہ ہفتے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ سرحد پر دیوار کی تعمیر ایران کی توہین نہیں ہے بلکہ علاقے کے عوام اور سرحد کے تحفظ کے لئے اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔



متعللقہ خبریں