اسرائیل کی پابندیاں ، غزہ میں ادویات  کی شدید قلت

غزہ میں اسرائیل کی پابندیوں کی وجہ سے کینسر سمیت  بنیادی ضرورت کی ادویات  میں واضح کمی ہوئی ہے ۔

732457
اسرائیل کی پابندیاں ، غزہ میں ادویات  کی شدید قلت

 غزہ میں اسرائیل کی پابندیوں کی وجہ سے کینسر سمیت  بنیادی ضرورت کی ادویات  میں واضح کمی ہوئی ہے ۔

وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اسرائیل کی پابندیوں کی وجہ سے بنیادی ضروریات کی ادویات  میں  35 فیصد  کمی ہوئی ہے اور بجلی اور ایندھن  کے بحران کے نتیجے میں ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں  سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  ۔عالمی برادری  کو  اس صورتحال کے خاتمے کے لیےفوری طور پر موثر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے  ۔

انھوں  نے مقامی ،علاقائی اور بین الاقوامی متعلقہ  تنظیموں سے غزہ کے ہسپتالوں میں طبی سازو سامان اور ادویات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر حرکت میں آنے کی اپیل کی ۔

متعللقہ خبریں