اسماعیل ہنیہ حماس کے نئے سربراہ منتخب

حماس  کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کو جماعت کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے جو کہ خالد مشعل کی جگہ لیں گے

727043
اسماعیل ہنیہ حماس کے نئے سربراہ منتخب

حماس  کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کو جماعت کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔

وہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے حماس کے رہ نما خالد مشعل کی جگہ لیں گے۔

 توقع ہے اسماعیل ہنیہ غزہ ہی میں مقیم رہیں گے جہاں ان کی جماعت کا سنہ 2007 سے کنٹرول ہے۔

ان کے پیش رو خالد مشعل حماس کے دو مرتبہ سربراہ رہ چکے ہیں اور تیسری مرتبہ انھیں جماعت کے آئین کے تحت منتخب نہیں کیا جاسکتا تھا۔

دریں اثناء فلسطین کی ایک اور مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی نے حماس کی اسرائیل کے بارے میں موقف میں نرمی اور 1967ء کی سرحدوں کے اندر فلسطینی ریاست کے قیام کو تسلیم کرنے سے متعلق نئی پالیسی کو مسترد کردیا ہے۔



متعللقہ خبریں