سینٹ کوم نے شام اور عراق میں کولیشن کے حملوں میں شہری ہلاکتوں کی رپورٹ جاری کر دی

داعش کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت کولیشن ، اگست 2014 کو اپنے فرائض کے آغاز کے دن سے لے کر مارچ 2017 تک 396 شہریوں  کی "غلطی سے" ہلاکت کا سبب بن چکا ہے

723394
سینٹ کوم نے شام اور عراق میں کولیشن کے حملوں میں شہری ہلاکتوں کی رپورٹ جاری کر دی

امریکن مرکزی فورسز کمانڈ 'سینٹ کوم' نے عراق اور شام میں داعش کے خلاف کولیشن کے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد سے متعلق رپورٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق داعش کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت کولیشن ، اگست 2014 کو اپنے فرائض کے آغاز کے دن سے لے کر مارچ 2017 تک 396 شہریوں  کی "غلطی سے" ہلاکت کا سبب بن چکا ہے۔

آزاد ذرائع کے مطابق  عراق اور شام میں داعش مخالف کولیشن  کے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے۔

تاہم مقامی ذرائع  اور کولیشن  کے فضائی حملوں پر بغور نگاہ رکھنے والی سول سوسائٹی تنظیموں کے دعوے کے مطابق  فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔



متعللقہ خبریں