ریڈکراس اسرائیلی جیلوں میں مُقید فلسطینیوں کے حقوق کا پاس رکھے: عرب لیگ

عرب لیگ   نے عالمی ریڈ کراس  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  اسرائیل کی جانب  سے مُقید فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی   بند کرائے

721634
ریڈکراس اسرائیلی جیلوں میں مُقید فلسطینیوں کے حقوق کا پاس رکھے: عرب لیگ

عرب لیگ   نے عالمی ریڈ کراس  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  اسرائیل   کی جانب  سے مُقید فلسطینیوں   کے حقوق کی خلاف ورزی   بند کرائے۔

 عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل  احمد ابوالغیث  نے  ریڈ کراس  کے صدر پیٹر مائرر کو ایک خط ارسال کرتےہوئے کہا ہے کہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ  فلسطینیوں کے حقوق سلب کرنے کی  پاداش میں اسرائیل  کے خلاف مداخلت کی جائے  جو کہ مسلسل  جنیوا  کے شہری حقوق سے متعلق معاہدے    کی قرارداد نمبر 4 کی خلاف ورزی  کر رہا ہے۔

ابوالغیث  نے   یہ بھی مطا لبہ کیا کہ  کمیٹی ،حقوق انسانی  کے عالمی قوانین کی روشنی میں  مقید  دو ہزار فلسطینی قیدیوں کے بارے میں اسرائیلی حکام سے بات کرے  جو کہ صرف  اسرائیلی انتظامیہ  کی  دلی تسکین کی خاطر  مصائب جھیل رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں