یمن، تازہ جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک، 34 زخمی

سالہا سال سے  سیاسی عدم استحکام سے دو چار  یمن میں   حوثیوں اور   سرکاری قوتوں کے درمیان  تصادم  جاری ہیں

718308
یمن، تازہ جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک، 34 زخمی

یمن کے جنوب  مغربی شہر طائز میں  پیش آنے والے پر تشدد واقعات میں 17 افراد ہلاک  جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔

شہر کے  مشرق مین واقع  الا مدہین، الا شرف اور الا موکل کیل   محلوں میں حوثیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں   کی   موجودہ حکومتی  فوجی دستوں کے  ساتھ جھڑپ ہوئی۔

سالہا سال سے  سیاسی عدم استحکام سے دو چار  یمن میں   حوثیوں اور   سرکاری قوتوں کے درمیان  تصادم  جاری ہیں۔

حوثی اور معزول صدر صالح  کے حامیوں  نے ستمبر 2014 سے دارالحکومت صناء  کو اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے تو سعودی عرب کی قیادت کی  اتحادی قوتیں  مارچ 2015 سے  حوثیوں کے خلاف حکومت  کے نام پر  کاروائیاں کر رہی ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں