ہمیں اسد سے کوئی خصوصی محبت نہیں ہے: نِکی ہیلے

اسد ایک طویل عرصے سے امن کے راستے کی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور ایک جنگی مجرم ہیں: نِکی ہیلے

705081
ہمیں اسد سے کوئی خصوصی محبت نہیں ہے: نِکی ہیلے

امریکہ کی اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندہ نِکی ہیلے نے کہا ہے کہ شام کی عوام اب  بشار الاسد کو نہیں چاہتی۔

ہیلےرواں مہینے میں  اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل  کی سربراہی بھی کر رہی ہیں  اور جب انہیں خود ان کا اور امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹِلر سن کا یہ بیان یاد دلایا گیا کہ "اسد کے مستقبل کا فیصلہ شام کی عوام کرے گی" تو انہوں نے کہا کہ "یہ بیانات اسد کے انتخابات میں شرکت کر سکنے اور امریکہ  کے ان کے ساتھ تعاون کرنے کا مفہوم نہیں رکھتے"۔

نِکی ہیلے نے کہا کہ ہم نے یہ بات واضح الفاظ میں بیان کر دی ہے کہ ہم اسد کے لئے کوئی خصوصی محبت نہیں رکھتے۔ وہ ایک طویل عرصے سے امن کے راستے کی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور ایک جنگی مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسد نے اپنی عوام کے ساتھ جو کچھ کیا ہے وہ خوفناک ہے۔

ہیلے نے کہا کہ ہم اسد انتظامیہ کے اقدامات کی شدید مذمت کو جاری رکھیں گے اور  ہمارا نہیں خیال کہ شامی عوام اب اسد کو اقتدار میں چاہتی ہے۔

نِکی ہیلے نے روس اور چین کے اسد کے ساتھ تعاون پر بھی سخت الفاظ میں تنقید کی۔



متعللقہ خبریں