شام: اسد نوازحملوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی

شام میں اسد نواز جنگی طیاروں  نے  دمشق ، دیرہ  اور عدلیب   نامی شہروں  میں مخالفین  کے زیر کنٹرول علاقوں  پر حملوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے

702218
شام: اسد نوازحملوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی

  شام میں اسد نواز جنگی طیاروں  نے  دمشق ، دیرہ  اور عدلیب   نامی شہروں  میں مخالفین  کے زیر کنٹرول علاقوں  پر حملوں میں 12 افراد ہلاک  اور 82 زخمی ہو گئے۔

 جنگی طیاروں  کے   دمشق کے مضافاتی علاقوں پر حملوں میں 4 شہری ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

 عدلیب کے  قصبے  معارۃ   النعمان     سے ملحقہ  دیر الشرقی  نامی دیہات  میں  اسد  انتظامیہ کے طیاروں نے ایک تندور پر حملہ کیا  جس میں 8 افراد ہلاک  اور 35 زخمی ہو گئے۔

 دیرہ شیر کے  قصبے بصر الحریر   کے ایک محلے پر حملے کے نتیجے میں  بھی 5 شہری  زخمی ہو گئے۔

 



متعللقہ خبریں