بغداد میں کار بم دھماکہ،درجنوں ہلاک و زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم دھماکے میں 23 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے ہیں جس میں داعش کی وابستگی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے

695474
بغداد میں کار بم دھماکہ،درجنوں ہلاک و زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم دھماکے میں 23 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی حکام کے مطابق ،بغداد کے شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقے العامل میں ایک مصروف بازار میں گزشتہ  شام سات بجے کے قریب بارود سے بھری ایک  گاڑی  کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔

فوری طور پر کسی گروہ  نے اس کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن  لگتا ہے کہ یہ داعش ہی نے کیا  ہوگا جو کہ خودکش حملہ ہوسکتا ہے۔

 یاد رہے کہ عراقی فوج  اور ان کی اتحادی ملیشیائیں اس وقت شمالی شہر موصل کے مغربی حصے میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ داعش ان کی سخت مزاحمت کررہے ہیں۔



متعللقہ خبریں