شام: مسجد پر حملہ ،درجنوں ہلاک و زخمی

شام کے شہر حلب میں جنگی طیاروں نے مخالفین کے زیر قبضہ ایک جنوب مشرقی قصبے الجنہ میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 58 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے

693258
شام: مسجد پر حملہ ،درجنوں ہلاک و زخمی

شام کے شہر حلب میں جنگی طیاروں نے مخالفین کے زیر قبضہ ایک جنوب مشرقی قصبے الجنہ میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 58 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

برطانیہ میں قائم شام کے انسانی حقوق کے ایک نگراں گروپ نے گزشتہ  روز بتایا کہ حملے کی زد میں آنے والا قصبہ عتارب کے نزدیک واقع ہے۔

جیٹ طیاروں نے ایک ایسے وقت میں مسجد پر حملہ کیا جب وہ شام کے وقت نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔

یہ قصبہ شام کے شمال مغرب میں باغیوں کے کنٹرول کے اہم علاقوں میں شامل ہے ۔

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر پناہ گزینوں کی آمد کی وجہ سے آبادی میں بہت اضافہ ہو چکا ہے۔

حالیہ مہینوں میں امریکہ بھی ایک جہادی گروپ کو ہدف بنا کر فضائی حملے کرتا رہا ہے۔ یہ گروپ پچھلے سال تک القاعدہ کی ایک شاخ کے طور پر کام کر رہا تھا۔

شمال مغربی علاقے کے باغی جنگجو صدر بشارالاسد کو اقتدار سے الگ کرنے لیے جنگ کر رہے ہیں جنہیں ترکی، امریکہ اور خلیجی ریاستوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

 



متعللقہ خبریں