قازقستان میں شام سے متعلق مذاکرات کا تیسرا راونڈ

مذاکرات میں روسی وفد  کی قیادت   روس کے صدر کے ژام سے متعلق خصوصی نمائندے  الیکسنڈر  لاورنٹیف  اور اقوام متحدہ  کے قفد کی  نمائندگی   میسلوس   سٹرگار  نے کی

691167
قازقستان میں شام سے متعلق مذاکرات کا تیسرا راونڈ

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ  میں شام کے موضوع سے متعلق   مذاکرات کا تیسرا راونڈ شروع ہوگیا ہے۔ ترکی، روس اور ایران کے ضامن ممالک  کی حیثیت سے شروع ہونے والے مذاکرات  کے تیسرے راونڈ میں  سب سے  پہلے   اقوام متحدہ اور روسی وفود کے درمیان مذاکرات منعقد ہوئے۔

مذاکرات میں روسی وفد  کی قیادت   روس کے صدر کے ژام سے متعلق خصوصی نمائندے  الیکسنڈر  لاورنٹیف  اور اقوام متحدہ  کے قفد کی  نمائندگی   میسلوس   سٹرگار  نے کی۔

اس موقع پر شامی اپوزیشن نے کہا ہے کہ اس کے نمائندے آستانہ امن عمل میں شریک نہیں ہوں گے۔

 ان مذاکرات کا اگلا دور منگل سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہو رہا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ روس شام میں شہری علاقوں پر بمباری کا سلسلہ روکنے کے لیے رضامند نہیں ہے جب کہ وہ شامی فورسز پر یہ دباؤ ڈالنے میں بھی ناکام ہو گیا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔

شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران  اب تک  تین لاکھ بیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں