تہران میں 70 ہزار سے زائد کنبے رات کو بھوکے رہتے ہیں

ایران کے دارالحکومت  تہران کے بلدیہ مئیر محمود بکر غالباف نے کہا ہے کہ تہران میں 70 ہزار سے زائد کنبے رات کو بھوکے رہتے ہیں

684946
تہران میں 70 ہزار سے زائد کنبے رات کو بھوکے رہتے ہیں

ایران کے دارالحکومت  تہران کے بلدیہ مئیر محمود بکر غالباف نے کہا ہے کہ تہران میں 70 ہزار سے زائد کنبے رات کو بھوکے رہتے ہیں۔

بلدیہ سے منسلک ساما تہران خبر سائٹ  کے مطابق تہران  کے 8 ویں ریجنل پروجیکٹس  کے افتتاحی پروگرام  سے خطاب کرتے ہوئے غالباف نے کہا  ہےکہ "تہران میں 70 ہزار سے زائد کنبے ایسے ہیں کہ جن کا  کسی بھی سوشل ادارے میں  اندراج نہیں ہے اور جو راتوں کو بھوکا رہ کر کاٹتے ہیں۔

سماجی مسائل کے منفی اثرات پر بات کرتے ہوئے غالباف نے کہا کہ "میں یہ قبول کرتا ہوں کہ طلاق  کی بڑھتی ہوئی شرح اور منشیات کے خلاف ہم موئثر اور پائیدار جدوجہد نہیں کر سکے کیوں  ان مسائل کی تہہ میں جو عناصر کارفرما ہیں وہ غربت اور بے روزگاری ہیں۔



متعللقہ خبریں