سوڈان: 28 سال کے بعد پہلی دفعہ وزیر اعظم کی تعیناتی

اعلیٰ سطحی پارٹی حکام کے ساتھ کئے گئے اجلاس میں صالح کی وزیر اعظم کے طور پر تعیناتی پر اتفاق رائے کیا گیا ہے: ابراہیم محمود

683121
سوڈان: 28 سال کے بعد پہلی دفعہ وزیر اعظم کی تعیناتی

سوڈان کے صدر عمر البشیر نے نائب صدر بکر حسن صالح کو وزیر اعظم متعین کر دیا ہے۔

نائب صدر اور صدر عمر البشیر  کی زیر قیادت قومی کانگریس پارٹی کے ڈپٹی چئیر مین ابراہیم محمود  نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ "اعلیٰ سطحی پارٹی حکام کے ساتھ کئے گئے اجلاس میں صالح کی وزیر اعظم کے طور پر تعیناتی پر اتفاق رائے کیا گیا ہے"۔

صالح اس کے ساتھ ساتھ نائب صدر اوّل کے فرائض بھی ادا کرتے رہیں گے۔

محمود نے کہا  ہےکہ اس تعیناتی سے متعلق صدر بشیر کا فیصلہ کل شائع ہو گا، صالح قومی ڈائیلاگ  مرحلے میں شریک سیاسی فریقین  کے ساتھ مشاورت کریں گے اور اس کے بعد حکومت بنانے  کی کاروائیوں کا آغاز کریں گے۔

اس طرح ملک میں 28 سال کے بعد پہلی دفعہ وزیر اعظم  متعین ہوں گے۔

واضح رہے کہ عمر البشیر  نے سال 1989 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد وزارت اعظمیٰ کے عہدے کو منسوخ کر کے صدارتی نظام کو رائج کر دیا تھا۔

سوڈان کی پارلیمنٹ نے ماہِ دسمبر میں دوبارہ سے وزارت اعظمیٰ کے عہدے کو بحال کرنے کے لئے بعض اصلاحات  پر مبنی آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی۔



متعللقہ خبریں