شام : آزاد شامی فوج نے PYD/PKK کے زیر قبضہ دو دیہاتوں کا کنٹرول حاصل کر لیا

مخالف یونٹوں نے تحصیل الباب کے مشرق کے 2 دیہاتوں  تل تویران اور قرات  کو PYD/PKK کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔ محمد خطیب

682948
شام : آزاد شامی فوج نے PYD/PKK کے زیر قبضہ دو دیہاتوں کا کنٹرول حاصل کر لیا

شام میں آزاد شامی فوج نے حلب کی تحصیل الباب میں جھڑپوں کے دوران دہشتگرد تنظیم PYD/PKK کے زیر قبضہ دو دیہاتوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

آزاد شامی فورسز کے فیلڈ کمانڈروں میں سے محمد خطیب کے مطابق مخالف یونٹوں نے تحصیل الباب کے مشرق کے 2 دیہاتوں  تل تویران اور قرات  کو PYD/PKK کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔

انتظامی فورسز،  ایک روز قبل تحصیل کے مشرقی حصے میں  دہشتگرد تنظیم داعش کی پس قدمی سے خالی ہونے والے علاقوں میں پہنچ کر PYD/PKK کے زیر کنٹرول علاقے منبچ تک پہنچ گئی تھیں۔

اس طرح شام کے شمالی حصے کو  دہشت گرد عناصر  سے پاک کرنے کے لئے 24 اگست کو ترکی کی زیر قیادت شروع کئے جانے والے فرات ڈھال آپریشن کے دائرہ کار میں تحصیل الباب کے جنوب میں متعین  انتظامی فورسز نے راقہ کی طرف جانے والے راستے کو بند کر دیا تھا۔

انتظامی فورسز نے آزاد شامی فورسز  کے آپریشن  میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے داعش اور اپنے درمیان ایک بفرزون تشکیل دے لیا تھا۔

دوسری طرف حلب کے شمال مشرق میں بشار الاسد انتظامیہ کے دہشت گرد تنظیم داعش سے حاصل کردہ علاقوں میں مقیم سینکڑوں کنبوں نے اپنے گھروں کو ترک کر کے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں میں پناہ لینا شروع کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں