شام: آزاد شامی فوج اور اسد انتظامیہ کے درمیان جھڑپیں

الباب کے جنوب میں آزاد شامی فوج اور اسد انتظامیہ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں انتظامیہ کے 22 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں

680489
شام: آزاد شامی فوج اور اسد انتظامیہ کے درمیان جھڑپیں

شام کی تحصیل الباب کے جنوب میں آزاد شامی فوج اور اسد انتظامیہ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں انتظامیہ کے 22 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فرات ڈھال آپریشن کے حلقے میں  شامل آزاد شامی فوجی یونٹوں کا مشترکہ نمائندے ہاوار کیلیس آپریشن روم نے سوشل میڈیا  پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جھڑپیں تحصیل الباب سے منسلک علاقے تادیف   کے اطراف میں ہوئیں۔

الباب پر ترک مسلح افواج  کے تعاون کی حامل آزادی شامی فوج کے کنٹرول کے بعد تحصیل میں موجود دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گرد جنوبی تادیف کے علاقے کی طرف پس قدمی کر گئے تھے۔

دہشت گرد تنظیم نے بغیر کسی جھڑپ کے  علاقے کو اسد فورسز کے  حوالے کر دیا تھا۔

آزاد شامی فوج اور انتظامی فورسز  کے درمیان اس سے قبل الباب کے جنوب مغربی گاوں ابو زیدین  میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔



متعللقہ خبریں