موصل  کے مضافات سے اجتماعی قبربرآمد، چار ہزار لاشوں کی موجودگی کا انکشاف

عراقی فوج نے موصل کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے  داعش کے خلاف کاروائیوں میں تیزی پیدا کر دی ہے ۔

680607
موصل  کے مضافات سے اجتماعی قبربرآمد، چار ہزار لاشوں کی موجودگی  کا انکشاف

عراقی فوج نے موصل کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے  داعش کے خلاف کاروائیوں میں تیزی پیدا کر دی ہے ۔

دریں اثناء موصل  کے مضافاتی علاقے سے  ایک اجتماعی قبر  سے چار ہزار افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔ عراقی فوج کی طرف سے قبضے میں لیے جانے والے اس علاقے میں  موجود روزنامہ ٹیلی گراف کے صحافی کو عینی شاہدین نے بتایا ہے دہشت گرد  2014 میں  ان افراد کو ویگنوں  اور ٹرکوں سے دیگر علاقوں سے یہاں لائے  تھے اور ان کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں ۔ اکثر  لاشوں    کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے ۔ صحافی کے مطابق داعش نے 10 جون 2014 کو موصل شہر پر قبضہ کیا تھا ۔   پولیس اور فوجیوں  کو جنگی اسیر  بنانے کے 6 ماہ بعد انھیں   ہلاک کرنا شروع کر دیا تھا ۔ 

  عراقی فوج نے پشمرگوں اور نینووا مجاہدین کیساتھ مل کر 17 اکتوبر کو موصل کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے کاروائی  کا آغاز کیا تھا ۔

متعللقہ خبریں