شام: اسد انتظامیہ کی بمباری،10 ہلاک متعدد زخمی

شام  میں  اسد انتظامیہ کے  جنگی طیاروں نے  ملک کے  جنوب مغربی  شہردیرہ کے مخالف اکثریتی علاقوں پر بم برسائے جس میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے

679070
شام: اسد انتظامیہ کی بمباری،10 ہلاک متعدد زخمی

شام  میں  اسد انتظامیہ کے  جنگی طیاروں نے  ملک کے  جنوب مغربی  شہردیرہ کے مخالف اکثریتی علاقوں پر بم برسائے جس میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ اس بمباری سے  علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی   جس پر مالی نقصان بھی کافی ہوا ۔

 دوسری جانب  مشرقی دمشق کے ایک قصبے   نے  قبون  سے فرار ہونے والے 3 ہزار خاندانوں کو پناہ دے رکھی ہے ۔

 اقوام متحدہ کے شام سے متعلق خصوصی مندوب  اسٹیفن ڈی مستورا  نے  روس سے مطالبہ کیا ہے  کہ وہ  اسد انتظامیہ  کو جنیوا مذاکرات  کے انعقاد تک فضائی حملوں سے باز رکھنے کی ہدایت کرے۔



متعللقہ خبریں