یمن :حوثیوں کے میزائل حملے میں فوج کے نائب سربراہ ہلاک

یمن میں حوثی باغیوں کے ایک میزائل حملے میں ملکی فوج کے نائب سربراہ میجر جنرل احمد سیف الیافعی ہلاک ہو گئے ہیں

677816
یمن :حوثیوں کے میزائل حملے میں فوج کے نائب سربراہ ہلاک

یمن میں حوثی باغیوں کے ایک میزائل حملے میں ملکی فوج کے نائب سربراہ میجر جنرل احمد سیف الیافعی ہلاک ہو گئے ہیں۔

 خبر کے مطابق  یافعی کو ساحلی شہر موخا کے مضافات میں نشانہ بنایا گیا۔

 یاد رہے کہ  یمنی فوج نے 10 فروری کو اپنے آپریشن کے دوران موخا اور اس کے قریبی علاقے سے حوثی باغیوں کو باہر دھکیل دیا تھا۔

یمنی فوج نے بحیرہ احمر کی ساحلی پٹی کا علاقہ باغیوں سے آزاد کرانے کے لیے آپریشن کا آغاز رواں برس جنوری میں کیا تھا۔

 فوج کے نائب سربراہ کی ہلاکت کو اس آپریشن کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔۔



متعللقہ خبریں