دارالحکومت صنعا میں سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری، 9افراد ہلاک متعدد زخمی

یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی اتحادی طیاروں کی جنازے کیلئے جمع لوگوں پر بمباری کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے  ہیں ۔

674327

 اس حملے کے جواب میں یمنی سکیورٹی فورسز نے سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل فائر کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دارالحکومت صنعاکے قریب آبادی میں یہ بمباری جنازے کیلئے جمع افراد پر کی گئی۔ اطلاع کے مطابق بمباری کا ہدف مقامی قبائلی لیڈرکا گھرتھا جہاں ایک خاتون کی ہلاکت پرلوگ افسوس کرنے اورجنازہ وتدفین کیلئے جمع ہوئے تھے ۔جنگی طیاروں کی آوازسن کرلوگ بھاگے تاہم اس دوران بمباری سے چھت خواتین اوربچوں پرگری جس سے زیاد ہ ہلاکتیں ہوئیں۔

 اس  بمباری کے چند گھنٹے بعد یمنی سکیورٹی فورسز نے سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل فائر کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعللقہ خبریں