راقہ کے جوار میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر 20 فضائی حملے
حملوں میں داعش کے 11 پیٹرول ٹینکروں، 6 پیٹرول بیرلوں، تین پیٹرول ریفائنریوں ، ایک پیٹرول ڈپو، دہشت گردوں کے زیر استعمال ایک مورچے، ایک ٹنل اور ایک عمارت کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ سینٹ کوم
![راقہ کے جوار میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر 20 فضائی حملے](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/d020/4f48/d6a5/5896e318a7c76.jpg?time=1718872182)
داعش کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت کولیشن فورسز نے شام کے شہر راقہ میں داعش کے پیٹرول کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکہ سینٹرل فورسز کمانڈ آفس 'سینٹ کوم 'کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق کولیش کے طیاروں نے راقہ کے جوار میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر 20 فضائی حملے کئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں داعش کے 11 پیٹرول ٹینکروں، 6 پیٹرول بیرلوں، تین پیٹرول ریفائنریوں ، ایک پیٹرول ڈپو، دہشت گردوں کے زیر استعمال ایک مورچے، ایک ٹنل اور ایک عمارت کو تباہ کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ علاقے میں رسل و رسائل کے راستوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
سینٹ کوم کے بیان میں الباب کے علاقے میں بھی داعش کے تین اہداف کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی گئی ہے۔
دوسری طرف اردن کی فوج نے شام کے جنوب میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا اعلان کیا ہے۔
اردن کی خبر رساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق طیاروں نے جن جگہوں پر بمباری کی ہے ان میں شامی فوج کے داعش کے زیر قبضہ ٹھکانے، ایمونیشن ڈپو اور دہشتگرد تنظیم کی بیرکیں شامل ہیں۔
خبر میں کثیر تعداد میں دہشت گردوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم ان کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
خبر کے مطابق یہ فضائی آپریشن داعش کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لئے کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اردن ،بین الاقوامی کولیشن فورسز کے ساتھ مربوط شکل میں، شام اور عراق میں داعش کے خلاف فضائی حملے کر رہا ہے۔
متعللقہ خبریں
![اسرائیل کا جنوبی لبنان کے ساحلی شہر سور کے قریب ایک علاقے میں فضائی حملہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/840d/88d9/f6f3/6672cab03b70d.jpg?time=1718872182)
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے ساحلی شہر سور کے قریب ایک علاقے میں فضائی حملہ
فضائی حملے میں سُر شہر کے بہت قریب واقع فاصلے پر ایک جگہ کو نشانہ بنایا گیا