لیبیا: 437 غیر قانونی نقل مکانوں کو حراست میں لے لیا گیا

لیبیا کوسٹل سکیورٹی فورسز نے سبراتہ شہر کے کھلے سمندر میں 437 غیر قانونی نقل مکانوں کو حراست میں لے لیا

665629
لیبیا: 437 غیر قانونی نقل مکانوں کو حراست میں لے لیا گیا

لیبیا کوسٹل سکیورٹی فورسز نے سبراتہ شہر کے کھلے سمندر میں 437 غیر قانونی نقل مکانوں کو حراست میں لے لیاہے۔

لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی LANAکے مطابق 4 ربڑ کی کشتیوں میں سوار یہ نقل مکان سبراتہ سے 4 میل کے فاصلے پر کھلے سمندر سے حراست میں لئے گئے ہیں۔

نقل مکانوں کو طرابلس کے مغرب میں الزاویہ ریفائنری کی بندرگاہ پر لے جایا گیا ہے۔

ضروری امداد کی فراہمی کے بعد نقل مکانوں کو غیر قانونی نقل مکانی کے شعبے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا کوسٹل سکیورٹی فورسز نے 27 جنوری کو بھی سبراتہ سے تین میل کے فاصلے پر کھلے سمندر میں اٹلی جانے کے خواہش مند  700 غیر قانونی نقل مکانوں  کو حراست میں لیا تھا۔



متعللقہ خبریں