آستانہ مذاکرات کے دوران فائر بندی کی خلاف ورزی بھی جاری

دارالحکومت دمشق  کے علاقوں مشرقی غتّہ اور جبار میں غیر ملکی ملیشیا  زمینی حملے کر رہی ہیں

657368
آستانہ مذاکرات کے دوران فائر بندی کی خلاف ورزی بھی جاری

قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ترکی اور روس کی زیر قیادت  شام کے موضوع پر جاری اجلاس کے دوام کے دوران اسد انتظامیہ اور  اس کے حامی غیر ملکی دہشت گرد گروپ فائر بندی کی خلاف ورزیوں کو جاری  رکھے ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق دارالحکومت دمشق  کے علاقوں مشرقی غتّہ اور جبار میں غیر ملکی ملیشیا  زمینی حملے کر رہی ہیں۔

دارالحکومت  کے جنوبی ضلعے درعا کا علاقہ نیوا ، ضلع حاما کا علاقہ سان اور حلب کے شمالی علاقے آنادان، ہریتان اور ہایان بھی فضائی حملوں کی زد میں آئے ہوئے ہیں۔

لازکئیہ کا  علاقہ کرد داع بھی زمینی اور فضائی حملوں کا نشانہ بن رہا  ہے۔

واضح رہے کہ شام بھر میں 30 دسمبر کو اعلان کی گئی فائر بندی  کی، مخالفین کی طرف سے ترکی نے اور انتظامی فورسز کی طرف سے روس نے ضمانت دی تھی۔



متعللقہ خبریں