شام میں اسد قوتوں کی بمباری سے 10 افراد ہلاک

شامی فوج  کے ایک طیارے  نے   قصبے پر بمباری کی  جس سے  کئی عمارتیں  زمین بوس ہو گئیں ، زیر ملبہ آنے والے  شہریوں  تک رسائی کی کوششیں کی جا رہی ہیں

651307
شام میں اسد قوتوں کی بمباری سے 10 افراد ہلاک

شام کے شمال مغربی شہر عدلیب سے  منسلک  ماریت  الا مصرین  قصبے  کے ایک بازار  پر فضائی حملے سے  دس افراد  ہلاک  جبکہ 21زخمی ہو گئے۔

قصبے کے   سول دفاع  افسر    محمد یحییٰ کا کہنا ہے کہ  شامی فوج  کے ایک طیارے  نے   قصبے پر بمباری کی  جس سے  کئی عمارتیں  زمین بوس ہو گئیں ، زیر ملبہ آنے والے  شہریوں  تک رسائی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ   شام میں   ترکی اور روس کی ضمانت میں  جھڑپیں کرنے والے گروہوں کے درمیان  تیس اگست کو  فائر بندی کا قیام عمل  میں آیا تھا۔

تا ہم   ملکی انتظامیہ کی قوتوں کی  دارالحکومت دمشق  کے مشرقی علاقوں  غوطہ اور بارادا  وادی    میں  فائر بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں