شام میں جھڑپوں کے خاتمے کے لیے تما م فریق اپنی ذمہ داریاں پورا کریں : مارک ٹونر

مارک ٹونر نے کہا کہ  پی کے کے کی شام میں  شاخ پی وائے ڈی کو شام میں پائیدار امن کے مذاکرات میں حصہ لینے کی ضرور ت ہے ۔

650539
شام میں جھڑپوں کے خاتمے کے لیے تما م فریق اپنی ذمہ داریاں پورا کریں : مارک ٹونر

امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ شام میں جاری جھڑپوں کو ختم کرنے کے لیے تما م فریقوں کو  اپنے اوپر عائد ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے یومیہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پی کے کے کی شام میں  شاخ پی وائے ڈی کو شام میں پائیدار امن کے مذاکرات میں حصہ لینے کی ضرور ت ہے ۔ہم طویل عرصے سے شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے چلے آئے ہیں۔ منگل کے روز میں نے اس موضوع پر جو بیان دیا تھا  اس پر کافی تبصرے کیے گئے ہیں  ۔میرے اس بیان کا مطلب یہ نہیں تھا کہ جنیوا مذاکرات میں کونسے گروپوں کو شرکت کرنی چاہئیے ۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2254 کے مطابق  شامی عوام ہی  اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کر سکتے ہیں  ۔ اس عمل میں  شامی کردوں ،ترکمینوں اور عربوں سمیت تمام شامی باشندوں کو حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔

یاد رہے کہ مارک ٹونر نے منگل کے روز  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شامی کردوں کو بھی امن مذاکرات میں شریک کرنے کی ضرورت ہے۔   یہ پی وائے ڈی  شامی کردوں کی نمائندگی کر رہی ہے اور ملک میں پائیدار امن کے لیے   کردوں  کی آواز سننے کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں