دمشق میں روسی سفاتخانے پر مارٹر گولے سے حملہ
اس دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہ ہونے کا ذکر کرنے والی زاہارووا کا کہنا ہے کہ البتہ سفارتخانے کی عمارت کو مالی نقصان ضرور پہنچا ہے
روس کے دمشق میں سفارتخانے پر دوسری بار حملہ ہوا ہے۔
روسی دفتر خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہارووا نے اطلاع دی ہے کہ شامی دارالحکومت میں مسلح گروہوں کے زیر کنٹرول علاقے سے کل بعد از دوپہر ایک مارٹر گولہ داغا گیا جو کہ روسی سفارتخانے کے داخلی دروازے کے قریب آن گرا۔
اس دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہ ہونے کا ذکر کرنے والی زاہارووا کا کہنا ہے کہ البتہ سفارتخانے کی عمارت کو مالی نقصان ضرور پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ انتہا پسند گروہوں کی شام میں فائر بندی کو بگاڑنے کی کوشش کی ایک کارستانی ہے جس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا لازمی ہے، روسی سفارتی مشنری دفتر پر یہ حملہ ناقابل قبول ہے جس کی سخت طریقے سے مذمت لازمی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی شامی سفارتخانے پر مارٹر گولے سے حملہ کیا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے،17 فلسطنی جاں بحق
اسرائیلی فوج کے غزہ کے جنوبی و شمالی علاقوں پر حملوں میں دس بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے