فرات ڈھال آپریشن: دہشتگرد تنظیم داعش کے 44 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

آپریشن کے 127 ویں دن ،مخالف عناصر سے تشکیل پانے والے اسپیشل  فورسز گروپوں کی طرف سے بھاری بّری کاروائی کی مدد سے الباب  کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں

639498
فرات ڈھال آپریشن: دہشتگرد تنظیم داعش کے 44 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

شام  کے شمالی حصے کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لئے ترک مسلح افواج کی طرف سے  جاری کردہ فرات ڈھال آپریشن کے دائرہ کار میں الباب میں دہشتگرد تنظیم داعش کے 44 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق داعش سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں کے پیدا کردہ خطرے کو ختم کر کے سرحدوں کے تحفظ میں اضافہ کرنے اور کولیشن فورسز  کو تعاون فراہم کرنے کے لئے شام کے شمال  میں 24 اگست  کو شروع کیا جانے والا فرات ڈھال آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے 127 ویں دن ،مخالف عناصر سے تشکیل پانے والے اسپیشل  فورسز گروپوں کی طرف سے بھاری بّری کاروائی کی مدد سے الباب  کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

بّری کاروائی سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں داعش کے 44 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ 117 دہشتگرد زخمی ہو گئے ہیں۔

داعش کی بم سے مسلح گاڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے اور تنظیم کے 154 ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

جھڑپوں میں 7 مخالفین بھی زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں