یمنی  فوج اور باغیوں  کے درمیان جھڑپیں، 22 افراد ہلاک

یمن میں جاری جھڑپوں میں ابتک  7ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 37ہزار زخمی ہو چکے ہیں ۔

635201
یمنی  فوج اور باغیوں  کے درمیان جھڑپیں، 22 افراد ہلاک

یمن  کی فوج اور باغیوں  کے درمیان جھڑپوں میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں 

 یمن میں جاری جھڑپوں میں ابتک  7ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 37ہزار زخمی ہو چکے ہیں ۔

جنوب مغربی یمن میں جھڑپوں کے مرکزی شہر تعز کے نواح میں سرکاری فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 22افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ حکومت کے حامیوں کے زیر کنٹرول حوثیوں اور ان کے باغی اتحادیوں کی جانب سے جزوی طور پر محاصرے میں لئے گئے شہر تعز میں شروع ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 14باغی اور 8 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ منگل کے روز صورتحال نسبتاً پرسکون رہی ہے ۔ اسی طرح شمالی یمن میں دو فوجی افسروں کو بھی قتل کر دیا گیا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن کے بیس ماہ پر محیط تنازع میں 7000 سے زائد افراد ہلاک اور37000کے قریب زخمی ہوچکے ہیں ۔

دریں اثنا ،جنیوا میں ہونے والے یمن مذاکرات کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی زیر صدارت یمن میں جاری جھڑپوں کو سیاسی مذاکرات کے ذریعے ختم کرانے کے لیے کل جنیوا میں شروع ہونے والے مذاکرات کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ان مذاکرات کو طرفین کی طرف سے مزید مہلت طلب کرنے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے اور مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کی تاریخ واضح نہیں ہے ۔ دریں اثناء سیکریٹری جنرل نے طرفین سے بلا مشروط اور نیک نیتی کیساتھ مذاکرات جلد از جلد دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے ۔



متعللقہ خبریں