شام میں دہشت گردوں کیخلاف فرات ڈھال فوجی کاروائی، چار ٹھکانے تباہ

ک جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے چار اہداف کو تباہ کر دیا ہے

618404
شام میں دہشت گردوں کیخلاف فرات ڈھال فوجی کاروائی، چار ٹھکانے تباہ

 

 شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کروانے کے لیے ترکی کی زیر قیادت شروع کردہ فرات ڈھال فوجی کاروائی کے  96 ویں روز ہونے والی جھڑپوں میں ایک شامی حکومت مخالف  شہید اور 14 زخمی ہو گئے ہیں ۔

 ترک مسلح افواج کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ  ترک جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے چار اہداف کو تباہ کر دیا ہے  جبکہ حلیلیے کے علاقے میں داعش کیطرف سے فائر راکٹ کے نتیجے میں 22 مخالفین زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمیوں کے جسم  اور آنکھوں پر کیمیائی گیس  کے اثرات  کی نشاندہی ہوئی ہے ۔



متعللقہ خبریں