دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں ٹرمپ کا حلیف بن سکتے ہیں : صدر اسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حلیف بن سکتے ہیں ۔

611661
دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں ٹرمپ کا حلیف بن سکتے ہیں :  صدر اسد

 

 شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حلیف بن سکتے ہیں ۔

 انھوں نے پرتگال کے ایک ٹیلیویژن چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے  کہا  کہ وہ روس ،ایران اور امریکہ کیساتھ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حلیف بن سکتے ہیں ۔انھوں نے  کہاکہ ٹرمپ نے دہشت گردوں کیخلاف  جدوجہد کا جو وعدہ کیا ہے وہ امید افزاء ہے ۔ انھوں نے اس سوال کہ کیا ٹرمپ اپنے وعدے کی پاسداری کریں گے کے جواب میں کہا کہ یہ وقت ہی بتائے گا ۔انھوں نے یہ دعویٰ  بھی کیا کہ امریکہ کی بعض قوتیں ٹرمپ کی دہشت گردوں کیخلاف  جنگ کو روک سکتی ہیں ۔



متعللقہ خبریں