شاہ سلمان کے بھائی وفات پاگئے

ملک کی سرکاری خبر رساں  ایجنسی  ایس پی اے کی خبر کے مطابق   شاہ سلمان  کے بھائی     کی وفات  84 برس کی عمر میں  قضائے الٰہی سے ہوئی  ہے

609226
شاہ سلمان کے بھائی وفات پاگئے

سعودی عرب  کے  شاہ سلمان بن  عبدالعزیز    کے  برادر  امیر ترکی  بن  عبدالعزیز  الا سعود     وفگات پا گئے ہیں۔

ملک کی سرکاری خبر رساں  ایجنسی  ایس پی اے کی خبر کے مطابق   شاہ سلمان  کے بھائی     کی وفات  84 برس کی عمر میں  قضائے الٰہی سے ہوئی  ہے۔

سعودی عرب  کے پہلے    بادشاہ  عبدالعزیز   کے 21 ویں  برخودار    ترکی بن    عبدالعزیز  سن 1932  میں   پیدا ہوئے  تھے۔

انہیں  سن 1957 میں  ریاض  کا  امیر مقرر کیا گیا تھا۔

سن 1969 میں  دفاعی  و  ہوا پیمائی  امور کی نائب وزارت کا عہدہ سنبھالنے والے   ترکی     سن 1983 تک اسی عہدے پر فائز رہے، یہ بعد ازاں مصر   نقل مکانی  کر گئے۔

ترکی  سن 2010 میں   سعودی عرب لوٹ گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں