موصل آپریشن جاری:نو دیہاتوں کو داعش سے چھڑوا لیا گیا

عراقی قوتوں نے موصل کو داعش سے پاک کرنے کےلیے  جاری آپریشن کے تحت  جنوب مشرق میں واقع 9 دیہاتوں پر قبضہ کر لیا

606640
موصل آپریشن جاری:نو دیہاتوں کو داعش سے چھڑوا لیا گیا

 عراقی قوتوں نے   موصل کو داعش سے پاک کرنے کےلیے  جاری آپریشن کے تحت  جنوب مشرق میں واقع 9 دیہاتوں پر قبضہ کر لیا ۔

 وزارت دفاع کے مطابق ، داعش  کو   اس آپریشن میں کافی  بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے  جس کے  اسلحے کے گودام بھی اب  عراقی فوج کے قبضے میں ہیں۔

 بتایا گیا ہےکہ  عراقی فوج نے  شہر کے شمال میں    موجود200  میٹر طویل   خفیہ سرنگوں  کا بھی پتہ چلایا ہے جو کہ داعش کے زیر استعمال تھیں اور جن میں اسلحہ  چھپایا ہوا تھا۔

 یاد رہے کہ موصل کو داعش سے آزاد کروانےکےلیے  عراقی فوج کے ہمراہ پشمرگہ  قوتوں   نے  17 اکتوبر سے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں