عراق، ایک سو نعشوں کے دفن ہونے والی ایک اجتماعی قبر دریافت

نعشیں  داعش  کے ساتھ   تعاون  کرنے    کو  مسترد کرنے  والے شہری  یا پھر  پولیس اہلکار وں  سے    تعلق رکھتی ہیں جن میں سے بعض کے سر کٹے ہوئے ہیں

606352
عراق، ایک سو نعشوں کے دفن ہونے والی ایک اجتماعی  قبر دریافت

عراقی  شہر  موصل  سے منسلک   حمام الا علیل   میں   دہشت گرد تنظیم  کی جانب سے   ہلاک کیے جانے والے  ایک  سو افراد    کے دفن ہونے والی ایک  اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہے۔

سیکورٹی قوتوں  کا کہنا ہے یہ  نعشیں  داعش  کے ساتھ   تعاون  کرنے    کو  مسترد کرنے  والے شہری  یا پھر  پولیس اہلکار وں  سے    تعلق رکھتی ہیں جن میں سے بعض کے سر کٹے ہوئے ہیں۔

دریں اثناء   موصل   کو دہشت گرد تنظیم داعش  کے قبضے سے نجات دلانے  کے  زیر مقصد   جاری آپریشن  کے دائرہ کار میں   حالیہ  چار دنوں میں 202 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

اتحادی قوتوں کا  فضا ئی  تعاون حاصل ہونے والے   آپریشن   کے دوران   چار دنوں کے اندر  48 دیہات اور  12 محلوں پر قبضہ  کر لیا گیا ہے۔

عراقی فوج سے  منسلک    جنگی معلومات   یونٹ  نے اپنی رپورٹ میں  عراقی   فوجیوں کے نقصانات کے حوالے سے معلومات فراہم  نہیں کیں۔

دوسری  جانب  دہشت گرد تنظیم  داعش  سے منسلک   ایک خود کش حملہ آور کی جانب سے ایک کار بم دھماکے  میں  ایک فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔



متعللقہ خبریں