عراقی فوج موصل کے مرکز میں پہنچ گئی ۔عراقی وزارت دفاع

عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج موصل کے مرکز میں داخل ہو گئی ہے ۔

603194
عراقی فوج موصل کے مرکز میں پہنچ گئی ۔عراقی وزارت دفاع

 

عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج موصل کے مرکز میں داخل ہو گئی ہے ۔

وزارت دفاع کے ترجمان تحسین ابراہیم نے بتایا ہے کہ عراقی فوج 2014 میں دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے میں جانے والے شہر موصل میں  پہنچ  گئی ہے اور فوجی دستے ال انتصار محلے میں داخل ہو گئے  ہیں ۔ عراقی قوتیں  اتحادی قوتوں کی مدد سے گوکچے ایلی علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد اب کوڈ علاقے کی جانب گامزن ہیں ۔

 داعش کے جنگجووں نے خود کش حملوں اور نشانہ بازوں کیساتھ  عراقی فوج پر حملے کیے ۔  عراقی فوجی بکتر بند گاڑیوں کیساتھ داعش کے قبضے سے چھڑائے جانے والے گھروں کو  ٹھکانوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ۔ عراقی فوج ،پشمرگوں اور بعشیقہ کیمپ میں ترک فوجیوں کیطرف سےتربیت دئیے جانے والے نینووا مجاہدین نے 17 اکتوبر کو  موصل کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے کاروائی کا آغاز کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں