حلب میں بمباری میں وقفہ دینے کے لیے روس کی شرائط

روس کی وزارتِ دفاع کے ترجمان  ایگور  کوناشین کوف  نے پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ روس اورشام کی حکومت شہریوں اورزخمیوں کو حلب میں مسلح افراد کے زیر کنٹرول علاقوں سے منتقلی کے لیے بین الااقوامی    تنظیموں سے حمایت  فراہم کرنے کی صورت میں انخلا کے لیے تیار

597634
حلب میں بمباری میں وقفہ دینے کے لیے روس کی شرائط

روس نے شہریوں  کےانخلا  کے مقصد کے لیے  شام کے شہر حلب  میں بمباری  میں وقفہ  دینے کے لیے بین الاقوامی   تنظیموں  کی جانب سے ضمانت فراہم کرنے کی شرط عائد کی ہے۔

روس کی وزارتِ دفاع کے ترجمان  ایگور  کوناشین کوف  نے پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ    روس اور  شام کی حکومت   شہریوں اور   زخمیوں  کو حلب میں  مسلح افراد  کے زیر کنٹرول  علاقوں سے     منتقلی کے لیے بین الااقوامی    تنظیموں سے حمایت  فراہم کرنے کی صورت میں     انخلا کے لیے تیار ہونے سے آگاہ کیا ہے۔

وزارتِ دفاع   کے مطابق   20 اکتوبر    کو            روسی حکومت     کی جانب سے شہریوں کے انخلا   اور مسلح گروپوں  کے ادلیب  کی جانب  شہر کو ترک کرنے   کے لیے انسانوں کو  کچھ عرصے کے لیے مہلت فراہم کرنے   کا فیصلہ کیا گیا  تاکہ    اس دوران حلب میں بمباری نہ کی جائے۔

کچھ عرصہ قبل   22 اکتوبر  کو ہفتے کے  روز  اور بعد میں 24 اکتوبر  بروز سوموار  تک اس کی مہلت میں اضافہ کردیا گیا تھا۔

روس کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ   ہوئی حملوں میں وقفے کے دوران  ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا ہے۔  اس لیے اب  اس میں وقفہ دینا ان کے لیے ممکن نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں