عراق میں 75 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا

کرکوک  کے محکمہ پولیس  کے ڈرایکٹر   ہیلو  نجات  نے اناطولیہ    خبر رساں ایجنسی    کو بیان دیتے ہوئے  کہا کہ کیرکوک  اور گردو نواح  میں جمعے کے روز  شروع ہونے والے   آپریشن  کو جاری رکھا گیا ہے اور اس وقت تک 75 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے

596852
عراق میں 75 دہشت گردوں کو  ہلاک کردیا گیا

عراق کے شہر  کر کوک  اور گردو نواح  میں جاری فوجی آپریشن  میں دہشت گرد تنظیم  داعش  کے 75 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

کرکوک  کے محکمہ پولیس  کے ڈرایکٹر   ہیلو  نجات  نے اناطولیہ    خبر رساں ایجنسی    کو بیان دیتے ہوئے  کہا کہ کیرکوک  اور گردو نواح  میں جمعے کے روز  شروع ہونے والے   آپریشن  کو جاری رکھا گیا ہے اور اس وقت تک 75 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہےجبکہ تیس افراد کو دہشت گرد ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

محکمہ پولیس کے مطابق   داکوک  میں شروع کردہ فوجی آپریشن کے دوران   عراق کے معزول صدر   صدام حسین  کے کزن  نظر   حمود  عبدالغنی  کو علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

محکمہ پولیس کے مطابق   حاری جے  میں  داعش  دہشت گرد تنظیم کے ایک علاقائی انچارج کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی کاروائی  کا سلسلہ جاری ہے۔   



متعللقہ خبریں