یمن میں جھڑپیں، عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ

برطانیہ اور امریکہ نے یمن میں بلا مشروط فائر بندی کی اپیل کی ہے ۔

590951
یمن میں  جھڑپیں، عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ

برطانیہ اور امریکہ نے یمن میں بلا مشروط فائر بندی کی اپیل کی ہے ۔

 برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن، امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اور اقوام متحدہ میں یمن کے خصوصی نمائندے اسمائیل ولیدال شیخ احمد نے لندن میں ملاقات کے دوران اس طرف توجہ دلائی کہ یمن کی جھڑپوں سے عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے اور معصوم انسانوں کی ہلاکتوں کی قبول نہیں کیا جا سکتا ۔انھوں نے جاری کردہ مشترکہ اعلامئیے میں   فائر بندی کرنے اور اقوام متحدہ کو فائر بندی پر عمل درآمد کروانے کی ضرورت  پر زور دیا  ۔

امریکہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا کہ یمن میں طرفین کیطرف سے فائر بندی کی منظوری کی صورت میں  یمن کے خصوصی نمائندےکیساتھ فائر بندی  تفصیلات پر بات چیت کرتے ہوئے فائر بندی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔  اب بلا مشروط فائر بندی  کرنے اور  مذاکرات کی میز پر بیٹھنے  کا وقت آ گیا ہے ۔ہم جلد از جلد فائر بندی کروانا چاہتے ہیں یعنی پیر یا منگل کو فائر بندی ہو سکتی ہے ۔

یمن میں ایک سال سے حکومت کی حامی قوتوں اور حوثی اور صالح کی حامیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ۔ ان جھڑپوں کیوجہ سے ہلاکتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ 21  میلین   نفوس کے مالک یمن میں  80 فیصد  عوام  کو ہنگامی امداد کی اشدضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں