اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز پیرس میں انتقال کر گئے

اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز 93  سال  کی عمر میں پیرس میں انتقال کر گئے

578356
اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز پیرس میں انتقال کر گئے

 

اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز 93  سال  کی عمر میں پیرس میں انتقال کر گئے۔

خبر  کے مطابق، سابق  آنجہانی صدر شمعون پیریز کو 2 ہفتے قبل فالج کے باعث تل ابیب کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں  علاج کے دوران ان کی صحت میں بہتری آئی تھی تاہم  گزشتہ روز  ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی۔

شمعون پیریز 2007 سے2014 تک اسرائیل کے صدر رہے۔

 دو مرتبہ وزیراعظم اور دو مرتبہ نگراں وزیراعظم کے منصب پر بھی فائز رہے، وہ پہلی دفعہ سن  1959 میں اسرائیلی کابینہ کے رکن منتخب ہوئےتھے۔

 اپنی 66 سالہ سیاسی زندگی میں وہ 12 مرتبہ کابینہ کا حصہ بنے۔

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اوسلو معاہدے میں اہم کردار پر 1994 میں شمون پیریز کو اسرائیلی وزیر اعظم إسحاق  رابن  اور فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے ساتھ مشترکہ طور پر امن کا نوبل انعام بھی دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں