شام، حلب شہر پر شدید بمباری میں 56 افراد ہلاک

سی اور  اسد انتظامیہ کے جنگی طیاروں نے   شہری  مرکز میں    اسد قوتوں  کے زیر محاصرہ   بستان ، الاقصر، مشہد،  صلاحین اور فردوس  محلوں  پر فضائی حملے  کیے ہیں

576351
شام، حلب شہر پر شدید بمباری میں 56 افراد ہلاک

شامی شہر حلب میں   انتظامیہ قوتوں کے  زیر محاصرہ   سول  علاقوں پر  فضائی حملے   میں ابتدائی معلومات  کے مطابق  56 افراد ہلاک  جبکہ 220 زخمی ہو گئے۔

 سول دفاعی   ٹیم کے  حکام میں سے  نجب   انصاری نے اناطولیہ ایجنسی کے  نمائندے کو بتایا ہے کہ   روسی اور  اسد انتظامیہ کے جنگی طیاروں نے   شہری  مرکز میں    اسد قوتوں  کے زیر محاصرہ   بستان ، الاقصر، مشہد،  صلاحین اور فردوس  محلوں  پر فضائی حملے  کیے ہیں۔

ان حملوں کے بعد  ملبہ ہٹانے  اور  متاثرین کی امداد  کا عمل جاری ہے۔

ہلاک شدگان میں  بچے اور  خواتین بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں