شام : جنگ بندی کا آغاز صورت حال مجموعی طور پر پر امن

امریکہ اور روس کی ثالثی میں شام میں جنگ بندی کے لیے طے شدہ سمجھوتے پر مقامی وقت کے مطابق گزشتہ  شام سات بجے سے عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے

570029
شام : جنگ بندی کا آغاز صورت حال مجموعی طور پر پر امن

امریکہ اور روس کی ثالثی میں شام میں جنگ بندی کے لیے طے شدہ سمجھوتے پر مقامی وقت کے مطابق گزشتہ  شام سات بجے سے عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔

بتایا گیا  ہے کہ جنگ بندی  کے بعد سے شام میں شورش زدہ علاقوں میں صورت حال مجموعی طور پر پُرامن ہےالبتہ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں سرکاری فورسز اور باغیوں دونوں کی جانب سے گولہ باری کی اطلاع ملی ہے۔

اس جنگ بندی کا بعض جنگجو گروہوں  کے زیر قبضہ علاقوں پر اطلاق نہیں ہوتا ہے۔

شامی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کو مسلح گروپوں کی جانب سے کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فیصلہ کن انداز میں جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ اس جنگ بندی کا  اطلا ق سات روز کے لیے ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں