یمن:مختلف جھڑپوں میں11 ہلاک درجنوں زخمی

یمن کے شہروں  طائز اور مریب  میں ہونے والی جھڑپوں میں 11 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے

565985
یمن:مختلف جھڑپوں میں11 ہلاک درجنوں زخمی

یمن کے شہروں  طائز اور مریب  میں ہونے والی جھڑپوں میں 11 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔

 اقتدار نواز  عوامی مزاحمتی تحریک   کے مطابق ، حوثیوں  نے طائز سے ملحقہ  کوہ خان      پر کنٹرول کےلیے  حملہ کیا جس میں  ایک  فوجی ہلاک ہو گیا ۔

 الدباب نامی علاقے میں بھی جھڑپوں میں  9 حوثی ہلاک ہو گئے۔

 حوثیوں نے  شہر کے مرکز میں  واقع  آبادی پر  توپ کے گولوں اور راکٹوں سے حملہ کر دیا  جس میں ایک شہری ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

 دریں اثنا ،مریب   میں  سرکاری فوج  کے متعین علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم  پھٹنے سے 20 فوجی زخمی ہو گئے۔

ان حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں