اسرائیلی فوج کی طرف سے 16 فلسطینی زیر حراست ،ایک گھر نذر آتش

اسرائیلی فوج نے  دریائے اردن کے مغربی علاقے میں 16 فلسطینوں کو حراست میں لیتے ہوئے  ایک گھر کو نذر آتش کر دیا ہے ۔

562027
اسرائیلی فوج کی طرف سے 16 فلسطینی زیر حراست ،ایک گھر نذر آتش

اسرائیلی فوج نے  دریائے اردن کے مغربی علاقے میں 16 فلسطینوں کو حراست میں لیتے ہوئے  ایک گھر کو نذر آتش کر دیا ہے ۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ رات گئے  راملہ ،الخلیل اور اغوار کے علاقوں سے 16فلسطینیوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔ دریں اثناء الخلیل شہر کی دورا تحصیل میں عمائرا خاندان کے گھر کو اسرائیلی قوتوں نے  نذر آتش کر دیا ہےاور وجہ یہ بتائی ہے کہ عمائرا خاندان کے بیٹےمحمد عبدالمجید نے گذشتہ ماہ اسرائیلی قوتوں پر مسلح حملہ کیا تھا ۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل کے اس قدم  کی مذمت کی ہے۔  اسرائیل گھروں کو مسمار کرتے ہوئے مبینہ مجرموں   کے خاندانوں کو سزا دیتا ہے ۔

متعللقہ خبریں