جرابلس میں فوجی کاروائی کا چھٹا روز
جرابلس سے منسلک دس اور رائی علاقے سے منسلک تین دیہاتوں کو دہشت گرد عناصر سے صاف کر لیا گیا ہے اور اب ان مقامات پر شامی آزاد فوج کا کنٹرول قائم ہے
شامی شہر جرابلس میں گزشتہ 6 روز سے جاری "فرات ڈھال کاروائی" کے دوران PKK/PYD کے 25 ملیشیا مارے گئے ہیں۔
ترک مسلح افواج نے جرابلس کاروائی سے متعلق ایک اعلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی آزاد فوج کی جرابلس کاروائی میں تعاون فراہم کرنے والے عناصر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف اتحادی فوج کے حملے میں حملہ آور 25 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کردہ 5 عمارتو ں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سے جرابلس سے منسلک دس اور رائی علاقے سے منسلک تین دیہاتوں کو دہشت گرد عناصر سے صاف کر لیا گیا ہے اور اب ان مقامات پر شامی آزاد فوج کا کنٹرول قائم ہے۔
اعلامیہ کے مطابق کاروائی کے دائرہ عمل میں آزاد شامی فوج کی مشرق کی جانب پیش قدمی جاری ہے تو متاثرہ علاقے کو انسانی امداد کی ترسیل کا عمل بھی جاری ہے۔
وزارت عظمی کے رابطہ مرکز نے 'فرات ڈھال کاروائی' کے دوران شہریوں کے بھی ہلاک ہونے کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ترک مسلح افواج اس ضمن میں حتی الامکان حساسیت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے ساحلی شہر سور کے قریب ایک علاقے میں فضائی حملہ
فضائی حملے میں سُر شہر کے بہت قریب واقع فاصلے پر ایک جگہ کو نشانہ بنایا گیا
حزب اللہ کا اسرائیلی سرحد پر واقع ایک بستی پر کامیکاز ڈراون سے حملہ
گزشتہ روز لبنان کے برگالی قصبے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں یہ حملہ کیا گیا