لیبیا: حکومتی فورسز اور داعش کے درمیان جھڑپیں جاری

امریکہ کے تعاون سے قومی اتحادی حکومت کی حامی فورسز  گذشتہ ماہِ مئی سے سیرتے کو داعش کے کنٹرول سے چھڑانے کی کوشش کر رہی ہیں

556118
لیبیا: حکومتی فورسز اور داعش کے درمیان جھڑپیں جاری

لیبیا کے شہر سیرتے کو دہشت گرد تنظیم داعش سے صاف کرنے کے لئے  جھڑپیں جاری ہیں۔

امریکہ کے تعاون سے قومی اتحادی حکومت کی حامی فورسز  گذشتہ ماہِ مئی سے سیرتے کو داعش کے کنٹرول سے چھڑانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ماہِ جون میں حکومتی فورسز شہر میں داخل ہوئیں اور انہیں شہر کے مرکز میں داعش کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں فورسز کی پیش قدمی میں سُستی پیدا ہوئی ہے۔

بوبی  ٹریپس ، ماہر نشانے بازوں  اور خود کش حملوں کی وجہ سے فورسز شہر کے بعض محلّوں کا ابھی تک کنٹرول  نہیں سنبھال پائیں۔

حکومت کی حامی فورسز کے درمیان بھی عدم اعتماد کی فضاء پائی جاتی ہے۔

جنرل ہفتار سے منسلک یونٹیں ، مصراتہ فورسز  کو داعش کا محاصرہ کرنے میں عدم دلچسپی ظاہر کرنے کا قصوروار ٹھہرا رہی ہیں۔

داعش کے دہشت گردوں کی اکثریت  نائجر کے ریگستانوں کی طرف فرار ہو رہی ہے اور حکومت کی حامی فورسز فرار کا راستہ بند کرنے کے لئے  علاقے میں فضائی حملے کر رہی ہیں۔

حکومت کی حامی فورسز کا دیرنے شہر پر کنٹرول کرنے کے بعد سیرتے کا بھی کنٹرول  سنبھالنا داعش کے لئے ایک کاری ضرب ہو گا تاہم دہشت گردوں کے ریگستان میں جمع ہو کر دوبارہ سے منّظم ہونے کا خطرہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں