عراق: فوجی کیمپ پر خود کش حملہ 5 فوجی ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں فوجی کیمپ پر کئے گئے خود کش حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 7 زخمی  ہو گئے

553628
عراق: فوجی کیمپ پر خود کش حملہ 5 فوجی ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں فوجی کیمپ پر کئے گئے خود کش حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 7 زخمی  ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع  سے موصول معلومات کے مطابق  بغداد کے شمالی علاقے المشہدے میں  موجود فوجی کیمپ پر رات گئے 5 خود کش حملہ آوروں نے  حملہ کیا۔

حملہ آوروں میں سے دو کے اپنے جسم پر بندھے بموں کو اڑانے کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملہ آوروں میں سے تین کو حملے کے دوران ہونے والی جھڑپ میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں