یمن میں القاعدہ کے تیندہشت گرد ہلاک

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے یمن کے صوبے شبوا میں ڈرون طیارے کے ذریعے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 3 افراد ہلاک ہو گئے

531190
یمن میں  القاعدہ کے تیندہشت گرد ہلاک

 یمن کے صوبے شبوا میں امریکی ڈرون حملے کے القاعدہ کے 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے یمن کے صوبے شبوا میں ڈرون طیارے کے ذریعے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق القاعدہ سے تھا۔

واضح رہے کہ امریکا یمن میں موجود القاعدہ کے عرب گروپ کو سب سے خطرناک تصور کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران القاعدہ کے کئی اہم کمانڈرز کو ہلاک کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے اتحاد نے بھی رواں برس مارچ سے یمن میں حوثی باغیوں اور دیگر شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔



متعللقہ خبریں