مسجد اقصی میں نمازیوں کا ایک بڑا ہجوم
انجمن ِ الا اقصی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریباً چار لاکھ افراد نے مسجد اقصی میں عبادت و دعائیں کیں
اسرائیل پابندیوں اور ہٹ دھرمیوں کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں نے شبِ قدر کو مسجد اقصی میں عبادت کرتے ہوئے گزارا۔
اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد مسجدِاقصیٰ کے واقع ہونے والے قدیم محلے میں فائز تھی۔ فلسطین اور مختلف ملکوں سے آنے والے زائرین کی ایک کثیر تعداد نے اسرائیلی پابندیوں کے بر خلاف ایک عظیم اجتماع کیا۔
انجمن ِ الا اقصی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریباً چار لاکھ افراد نے مسجد اقصی میں عبادت و دعائیں کیں۔
نماز کے بعد فلسطین کی نجات اور مسلم اُمہ میں جنگوں کے خاتمے کی دعائیں مانگی گئیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے ماہ رمضان بھرکے دوران 45 سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر یہاں پر عبادت و نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔